غسل کے بعد نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے
۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔نہیں ۔۔۔۔...؟
سب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ غسل کے تین فرائض ہیں
(1)
غرغرہ سمیت کلی کرنا
(2)
ناک کی نرم ہڈی تک پانی پہنچانا
(3)
جسم پر اس طرح پانی بہانا کہ ذرہ برابر جگہ خشک نہ رہے
اگر ان فرائض کہ اچھی طرح خیال رکھتے ہوئے غسل کر لیا جائے
تو غسل کے بعد نماز کے لئے نیا غسل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں
بشرطیکہ غسل کے بعد وضو توڑنے والی کوئی چیز نہ پائی جائے
دلیل:_
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں-
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے تھے
اور دو رکعتیں پڑھتے تھے اور صبع کی (یعنی فجر کی) نماز پڑھتے تھے،
مگر میں ان کو غسل کے بعد تازہ وضو کرتے نہ دیکھتی تھی-
اور اپنے لئے ثواب کا ذریعہ بنائے- شکریہ
No comments:
Post a Comment